Coronavirus-diagram 10

جہلم کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3725 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 446 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 400 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 405 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جبکہ 27 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنےاضلاع میں زیر علاج ہیں۔
جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.

کچھ گروپس میں جہلم کی کرونا وائرس سے اموات کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے جسکی وجہ ہے کہ یہ تمام لوگ عارضی طور پر کسی اور اضلاع میں رہائش پذیر تھے اور انکا مستقل پتہ جہلم تھا اعدادوشمار میں ایسے تمام لوگ جو عارضی طور پر کسی اور اضلاع میں رہائش پذیر ہوں اور اسی علاقے سے مرض میں مبتلا ہوۓ ہوں ایسے افراد کے اعدادوشمار اسی ضلع میں شمار ہوتے ہیں جس میں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہوں

جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز،
2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان میں سے 13 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں