Dararqam School 26

دارارقم سکول،،،

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)دارارقم سکول میں طلباء کو دنیاوی تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے دارارقم سکولز کے استاتذہ طلباء و طالبات کی صحیح معنوں میں تربیت کرتے ہیں اور طلباء و طالبات کے والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت سے پوری طرح مطمعین ہیں،مگر سکول کو بدنام کرنے کے لیے سکول کے خلاف شوشل میڈیا پر جو منفی پراپیگنڈہ کیا گیا ہے جوکہ جھوٹ پر مبنی ہے ملک شوکت حیات سابق وائس چیئرمین ،تفصیلات کے مطابق ملک شوکت حیات سابق وائس چیئرمین کھیوڑہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے دارارقم سکول کے خلاف شوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جب سکول کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے کی پوسٹیں دیکھی تو دلی طور پر دکھ ہوا کہ ایک معیاری تعلیمی ادارہ جو ہمارے علاقے کے ہونہار طلباء و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے اس سکول کی مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی سکول کے ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل استاتذہ و جملہ سٹاف طلباء و طالبات کی کارکردگی دیکھ کر بڑی دلی خوشی محسوس ہوتی ہے دارارقم سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور ان سے والدین اور استاتذہ کو چاہیے کہ شوشل میڈیا پر سکول کے خلاف مہم کو نظر انداز کریں ایسی پوسٹوں کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی سکول کے استاتذہ اپنی لگن اور شوق کے ساتھ طلباء و طالبات کو تعلیم سے آراستہ کریں اور طلباء و طالبات خوب دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور والدین اپنے ہونہار بچوں کے لیے ہمیشہ کی طرح دعاگو اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے بچے اچھے سکولوں میں اچھی تعلیم حاصل کر کے مستقبل کا روشن ستارہ بنے اعلی عہدوں پر فائز ہو کر استاتذہ والدین اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں