Jhelum news 22 15

جہلم خبروں پر فوری ایکشن

جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بارش کے بعد شہر بھر کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا کی خبروں پر فوری ایکشن

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے)جہلم-ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے میڈیا کی خبروں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر میں بارشی پانی اور شہر میں مختلف مقامات پر کھڑے پانی اور نالوں کی صفائی کی کارکردگی بہتر کرنے کے احکامات جاری کردیے ان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے اور غفلت برتنے پر دفتری انکوائری کے آرڈرز جاری کردئیے منڈی مویشی میں بیوپاریوں کو تمام سہولیات فراہم کئیں جائیں دو شفٹوں میں میونسپل کارپوریشن کے کام کریں گے منڈی مویشیاں میں بجلی ،پانی اور صفائی کا خیال رکھا جائے بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سی او انعام رحمان نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی ٹیم تشکیل دے دی اور نوٹس جاری کر دیا نوٹسز کی کاپیاں ڈپٹی کمشنر اور اے سی آفس بھجوا دیں جہلم کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے فوری ایکشن کو سراہا اور خراج تحسین پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں