News Murree news 29

تحصیل پنڈدادنخان جرائم پیشہ افراد کی آ ماجگاہ بن گیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)تحصیل پنڈدادنخان جرائم پیشہ افراد کی آ ماجگاہ بن گیا ایک ہفتہ کے دوران چوری،ڈکیتی نوسربازی کی مختلف وارداتیں پنڈدادن خان شہر میں مسلح ڈکیتی کی واردات ڈاکو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب، لِلہ ٹاون میں سر شام جعلی کسٹم انسپکٹر نوسرباز ٹرک ڈرائیور سے لاکھوں روپے لے کر رفو چکر،تحصیل پنڈدادنخان میں تیزی سے بڑھتے جرائم نئے ڈی پی او جہلم شاکر داوڑ کے لیئے بڑا چیلنج تفصیلات کے مطابق عید نزدیک آتے ہی تحصیل پنڈدادنخان جرائم پیشہ عناصر نے سر اُٹھا لیا ایک ہی ہفتہ کے اندر پنڈدادنخان میں مختلف واردتیں چند روز قبل مسلح ڈکیت شب تین بجے کے قریب محمد اصغر نامی شخص کے گھر سے گن پوائنٹ پر سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات میں تھانہ لِلہ کی حدود میں للہ ٹاون میں نوسربازی کی واردات جعلی کسٹم انسپکٹر بن کر ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا خوشاب منڈی سے لِلہ انٹر چینج سے پشاور جانے والا ٹرک مغرب کے وقت جیسے ہی خانقاہ شریف کے قریب پہنچا تو پیچھے سے سفید کار میں تین افراد جن کے ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھا ٹرک کو روکا اور کہا کہ آپ نے ماسک نہیں لگایا ھوا اور آپ کے پاس جعلی نوٹ ہیں چیک کرائیں ٹرک ڈرائیور اور ساتھ بیٹھے بیوپاری نے ساڑھے تین لاکھ کے قریب رقم ان کو دے دی جس کو چیک کرنے کے بہانے جعلی اہلکار رفو چکرہوگئے یاد رہے اس سے قبل بھی تھانہ لِلہ کی حدود میں نوسرباز متعدد وارداتیں کر چکے ہیں ذرائع کے مطابق پنڈدادنخان میں جیب تراش خواتین کا گروپ بھی متحرک ہوچکا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جیب تراش گروہ میں مختلف شہر وں کی خواتین شامل ہیں جوکہ مین بازاروں اور چوکوں میں جہاں زیادہ رش ہو داخل ہوکر اپنا کام دیکھاتی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے استدعا کی ہے ۷۷کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں اور گشت کے نظام کو ئقینی بنایا جائے تاکہ لوگ عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں