Billboards jhelum 28

جہلم شہر اور گردونواح میں دیو ہیکل بل بورڈز اور تجاوزات کی بر مار

جہلم شہریوں کے مطابق شہر اور گرد ونواح میں دیو ہیکل بل بورڈز اور سٹیمرز کی بھر مار ہے آئے روز تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے معتدد حادثات پیش آ چکے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جناب راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل بورڈز اور سٹیمرز انتہائی خطرناک ہیں جن کی وجہ سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ،منڈی موڑ،کچہری چوک شاندار چوک ایک انتہائی پرانی بلڈنگ پر دیو ہیکل بل بورڈ آویزاں ہے اور بہت سارے سٹیمرز ایسی جگہوں پر آویزاں ہیں جن کی وجہ سے بزرگ شہریوں سمیت عورتوں اور بچوں کو سڑک کراس کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جن میں سے کئی بل بورڈز کارپوریشن کے عملہ کی ملی بھگت سے لگائے گئے ہیں جن کا لاکھوں روپے ماہانہ کارپوریشن کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے اس بل بورڈز مافیا کا جلد صدباب کیا جاے دوسری طرف شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے تاجر برادری کے مطابق ہمیں بہت نقصان ہو رہا ہے ریڑی بانوں پھتارے والوں کی وجہ سے بازار میں ہمارے گاہک گاڑی نہیں لا سکتے مین بازار، چوک اہلحدیث،سول لائنز ،ریلوے روڈ ،تحصیل روڈ یہاں سے پیدل لوگوں کا گزرنا محال ہے شہریوں کا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سے پرزور اپیل کی ہے شہر بھر سے جلد ازجلد ناجائز تجاوزات ختم کرائ جائے تاکہ ہم عید کے موقع پر بھر پور کاروبار کرسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں