مری جامع مسجد صدیق اکبر ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری اوردلکشاء مسجد امتیاز شہید روڈ مری میں تکمیل قرآن پاک کی روح پرورمحافل منعقد ہوئیں،جامع مسجد صدیق اکبر میں قاری طارق عباسی نے اور دلکشاء مسجد میں قاری نذر نے نمازیوں کو پورا قرآن پاک سنایا،قاری طارق عباسی نے جی پی اوچوک کی جامع مسجد میں دعاکروائی جبکہ خطیب جامع مسجد دلکشاء مولانا قاری عبدالطیف نے دعاکراوئی اوررمضان المبارک کی فضلیت خصوصاً آخری عشرے اورلیلتہ القدر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
