قاتلانہ حملے کی بھر پو ر مذ مت جابر کیانی

Jaber Kayani kahuta

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)سید صداقت حسین شا ہ پر قاتلانہ حملے کی بھر پو ر مذ مت کرتے ہیں، سید صداقت حسین شا ہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائر نگ کرکے انکو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جو افسو سنا ک ہے، سید صداقت حسین شا ہ نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و تر قی اور عوام کی فلاح کیلئے کام کیا، آئی جی پنجاب، سی پی اؤ راولپنڈی ملز مان کو فوری گرفتار کریں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز حلقہ پی پی سات کی مشہو ر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جابر کیانی آف ہوتھلہ کلیال نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے سخت تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقے علیو ٹ کے مقام پر سابق کونسلر و سیاسی و سماجی شخصیت سید صداقت حسین شا ہ کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائر نگ کر نا اور انکو قتل کرنے کی کوشش کرنا افسو سنا ک ہے، سید صداقت حسین شا ہ نے ہمیشہ عوام اور علاقے کی خدمت کی اور انہوں نے مظلوموں کا ساتھ دیا، ان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفا ظ میں مزمت کرتے ہیں اور آئی جی پنجاب، سی پی اؤ راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فل فو ر گرفتا ر کیا جائے۔