اسلام آ باد: کیپیٹل پولیس کاجر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کا رروائیاں کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ بھا ری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ24گھنٹو ں کے دوران جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،کوہسار پولیس نے ملزم نوید کو گرفتار کرکے 1130گرام چرس برآمد کر لی،آبپارہ پولیس نے دو ملزمان عبد الروف اور آفاق عارف کو گرفتار کر کے ایک عدد رائفل 223 بور معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کر لیا۔ گولڑہ پولیس نے دو ملزمان مظہر اقبال اور نصیر احمد کو گرفتار کر لیا،ترنول پولیس نے ملزم لطیف خان کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا،کورال پولیس نے دو ملزمان اول خان اور محمد کا شف کو گرفتار کر کے 1490 گرام چرس اور پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔