North Waziristan 23

شمالی وزیرستان پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق دہشت گردوں نے تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈرکے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں قائم پولیس پوسٹ پر حملہ کیا مگر پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔

ڈی ایس پی اعظم خان نےبتایا کہ حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دہشتگرد قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ گشت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں