munawar-hassan 24

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پاکستان ایک قد آور سیاسی رہنما اور علمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے مرحوم سید منور حسن کی علمی اور دینی خدمات پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ سید منور حسن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور اُن کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں