Hajj 10

سعودی حکومت کا اس سے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا اس سے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ

رواں سال بیرون ملک سے عازمین حج سعودی عرب نہیں آسکیں گے تاہم اب سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کچھ مزید فیصلے کیے ہیں۔سعودی عرب میں موجود افراد میں سے بھی 1000  سے 10 ہزار افراد ہی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے جب کہ عازمین کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد گھروں میں آئسولیشن میں بھی رہنا ہوگا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح اور وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ محدود تعداد میں حج پر جانے والے عازمین کا بھی حج سے پہلے مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ مختلف ملکوں کے سفارتی مشن سے رابطہ کرکے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ  بیرون ملک سے کسی بھی عازمین حج کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام عازمین حج کو مناسک حج کے بعد بھی ایک مخصوص مدت تک گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہوگا۔ممکن ہے کہ یہ تعداد 1000 سے 10  ہزار تک ہو تاہم اس کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں