26

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان کی ملاقات

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان کی ملاقات
ملاقات میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے علاوہ بجٹ اجلاس کے انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ڈپٹی اسپیکر کی ڈاکٹر بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور کا قلمدان سنبھال پر مبارکباد۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں ہونے والی بحث اور بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار ۔

کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے اس کے خاتمے کے لیے مل کر کوشیش کرنا ہونگی، قاسم خان سوری

پارلیمنت قوم کا نمائندہ ادارہ ہے اور اس مشکل وقت میں پوری قوم پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

پارلیمنٹ ہی وہ واحد ادارہ ہے جو قومی یکجہتی اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے، قاسم خان سوری

پارلیمنٹ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بروقت اُٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں ، قاسم خان سوری

تمام سیاسی قوتوں کو مشکل وقت میں باہمی اختلافات کو بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں عوامی نمائندں کی تجاویز کو کورونا وائرس وباء کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی حکمت عملی میں شامل کیا جائے گا، قاسم خان سوری

موجودہ حکومت ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر بابر اعوان

حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ قانون سازی کرنا چاہتی ہے، مشیر پارلیمانی امور

کورونا وائرس کی وبا ء کی روک تھام اور ملکی معیشت کی بھالی میں پارلیمنٹ کا کردار دکلیدی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر بابر اعوان

اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے دی گئی مثبت تجاویز کو کورونا وباء کے خلاف بنائی جانے والی قومی حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے گا، مشیر پارلیمانی امور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں