qaumiawaz 27

سینیٹ اجلاس میں شمولیت کے لیے سینیٹرز کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد سینیٹ اجلاس میں شمولیت کے لیے سینیٹرز کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرارسینیٹ سیکریٹریٹ نے اپنے آئندہ ہونے والے اجلاس کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس میں تمام سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آنے سے قبل اپنا اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔سینیٹرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسری میں موجود ہو گی۔ سینیٹ کا اجلاس 12 مئی (منگل) کو طلب کیا گیا ہے۔اس اعلامیے میں کہا گیا کہ اس اجلاس کی کوریج کے لیے 10 سے 12 صحافیوں کو صحافیوں کے لیے مختص گیلری میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور ان درجن بھر صحافیوں کے نام پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گی۔دیگر ہدایت کچھ اس طرح ہیں:سینیٹ ہال میں داخلے سے قبل تمام سینیٹرز کا درجہ حرارت چیک تھرمل گنز کی مدد سے چیک کیا جائے گا تمام سینیٹرز پر ماسک اور دستانے پہننے لازم ہوں گےپارلیمنٹ کی عمارت میں کسی سینیٹرر کے ساتھ کسی دوسرے شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی وزرا کے ساتھ عملے کا صرف ایک رکن ہو گاتمام وفاقی محکموں سے صرف ایک، ایک نمائندے کو پارلیمان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی