زلفی بخاری 20

حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ

حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔مشیرپارلیمانی امور بابراعوان اور معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پرغور کیا گیا۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے بائیومیٹرک، الیکٹرانک ووٹنگ اورانٹرنیٹ ووٹنگ کاعملی مظاہرہ دیکھنے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنک کا سسٹم منظور کرلیا گیا۔ ملاقات میں ووٹنگ کےعملی مظاہرے پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔دوران ملاقات پارلیمنٹ میں الیکشن کمیشن کی 3رپورٹس جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹس دونوں ایوانوں میں جنوری 2018 سے بحث کے انتظار میں ہیں۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت پارلیمانی امور رپورٹس پربحث کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس کوخطوط لکھے گی۔اس سے قبل 20 اپریل کو حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو حق ووٹ دلوانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مشیرپارلیمانی امور بابراعوان، معاون خصوصی زلفی بخاری، چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن اورسیکریٹری پارلیمانی امور نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں