Sheikh Rashid's Corona virus test came back negative 20

روزوں کے بعد ٹارزن کی واپسی ہو گی، دونوں طرف سے شکار ھوگا، شیخ رشید

روزوں کے بعد ٹارزن کی واپسی ہو گی، دونوں طرف سے شکار ھوگا، شیخ رشید
لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا دنیا بھر کےلیے چیلنج ہے اور کورونا سے 5 ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہو رہا ہے۔
شیخ رشید احمد نے لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں بلکہ مذاق ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی گنجائش ہے البتہ کسی بھی ملازم کو ریلوے کی ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ریلوے میں بہتری اور ریلوے مزدوروں کا گریڈ بڑھانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ روزوں کے بعد ٹارزن کی واپسی ہو گی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں صورت حال سب دیکھ رہے ہیں جبکہ بھارتی مسلمان بھی وزیر اعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
وزارت اطلاعات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید وزیر اطلاعات شبلی فراز کا نام بھول گئے تاہم انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر30 ٹرینیں چلا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں