آٹا،چینی 33

آٹا،چینی انکوائری معلومات لیک کرنے کا معاملہ

آٹا،چینی انکوائری معلومات لیک کرنے کا معاملہ

وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم

آٹا،چینی انکوائری معلومات لیک کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نےاعلیٰ سطح کی انکوائری کاحکم دے دیا ، انکوائری ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ابوبکرخدا بخش کو سونپ دی گئی ہے جبکہ انکوائری افسر کو چارج شیٹ اورالزامات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔انکوائری کمیشن کا افسرشوگر ملز مالکان کا مخبر نکلا تھا ، ابتدائی انکوائری کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹرسجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا تھا، سجاد باجوہ آٹا،چینی کمیشن کے رکن تھےسجاد باجوہ پر شوگرانکوائری کمیشن کی معلومات لیک کرنے اور مبینہ طور پر کمیشن کو گمراہ کرنے کا الزام ہے،
ایڈیشنل ڈائریکٹر غلط معلومات دیکرانکوائری کمیشن کوگمراہ کرتا رہا اور انکوائری کمیشن کی معلومات خسرو بختیار، چوہدری برادران ودیگرمل مالکان کو دیتا رہا، تاہم دیگر افسران اور متعلقہ افسر کی معلومات میں فرق آنے پر ابتدائی انکوائری کی گئی,زرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں