عارف علوی 24

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس

لاہور۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور، صوبائی وزرا اور اعلی حکام شریک
اجلاس میں کورونا کی وبا سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکریٹری پنجاب کی صدر مملکت کو بریفنگ۔ وبا پر کنٹرول کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صدر مملکت کو مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق امور پر بریفنگ دی ۔
صوبے بھر میں قائم قرنطینہ مراکز اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بتایا۔
مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی
مشتبہ مریضوں کو ٹھہرانے کے لیے قائم آئسولیشن مراکز میں بھی اعلی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔
وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفری ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے۔ چیف سیکریڑی پنجاب
صوبے بھر میں آمدورفت کو محدود رکھنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری
ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد
ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں