نریندر مودی 33

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عوام سے معافی مانگنے

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھارت کے سوا ارب سے زائد لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عوام سے معافی مانگنے لگے۔

ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں بغیر سوچے سمجھے اچانک لاک ڈاؤن کرنے پر عوام تلملا اٹھے اور ناقص حکمت عملی پر وزیراعظم نریندر مودی کو کوسنے لگے۔
چار گھنٹے سے بھی کم نوٹس پر ملک بھر میں شٹ ڈاؤن کے فیصلے پر نریندر مودی کو سخت تنقید کا سامنا ہے اور عوامی ردعمل آنے کے بعد بھارتی وزیراعظم معافی مانگ کر لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث غیر متوقع طور پر تین ہفتوں کے طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کر کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردی، ریلوے سمیت دیگر نقل حمل کے ذرائع بند ہونے سے لوگ ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ بے سروسامانی کے عالم میں پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں اور آبائی علاقوں تک پہنچنے کے لیے بے یارومددگار اور دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں