افغانستان 40

افغانستان میں طالبان کاحملہ،7 شہری ہلاک

ہرات طالبان عسکریت پسندوں کے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع کشک روبات سانگی پر حملے میں 7 شہری ہلاک جبکہ دیگر17 زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلع کے گورنر لال محمد عمرزئی نے ہفتہ کو واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ بغاوت کا شکار ضلع کے خواجہ نور میں جمعہ کی رات کو پیش آیا۔ حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔

ہرات کے صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے شِنہوا سے بات کرتے ہوئے مہلک حملے کی تصدیق کی اور کہاکہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد بھی شامل تھا۔

اس حوالے سے طالبان نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں