70

ترکی میں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع

 آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مشرقی ترکی میں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کی حکومت، عوام اور زلزلہ میں شہید و زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ گہری دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں ترکی کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور اس قدرتی آفت کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ترکی کے عوام اور حکومت نے 2005ء میں آزادکشمیر میں زلزلہ کے بعد متاثرین کی جس اسلامی جذبہ اخوت کے ساتھ مدد کی اور ریلیف ریسکیو اور بحالی کے عمل میں یہاں کی حکومت کے ساتھ تعاون کیا اس کو کشمیر کے عوام کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم نہ صرف اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں بلکہ ان کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ #
________

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں