شیری رحمان 69

ہم ڈیل کرنیوالے لوگ نہیں ہیں

سکھر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنما وں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے لیکن ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کونساتفتیشی عمل ہے، سیاسی شخصیات کی بدنامی کی جارہی ہے، ساڑھے5 ارب روپے کا الزام لگایا گیا ہے کہاں ہے وہ الزام؟، بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیاد پر رہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیل کرنیوالے لوگ نہیں ہیں، بی آر ٹی منصوبہ دیکھ لیں ،مالم جبہ کاپراجیکٹ ہمارے سامنے ہے، دہرے معیار کی کوئی ساکھ نہیں ہے، اتنا قرض لیا کہ پاکستان کی تاریخ نے کبھی اتنا قرض نہیں دیکھا۔پی پی رہنما نے کہا کہ خیبرسیکراچی تک کسی کاچولہا نہیں جل رہا، ٹماٹرکی بوری سونیکی قیمت کی طرح فروخت ہورہی ہے، لوگوں کیپاس قوت خرید نہیں پیٹرول ڈالنے کے پیسے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں