شاہ محمود قریشی 46

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ،وزارت خارجہ میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے ممبران ممالک کے سفراء کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ،وزارت خارجہ میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے ممبران ممالک کے سفراء کے اعزاز میں ظہرانہ ظہرانے کی میز پر وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاوزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء کے ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے اسٹرٹجک اینگیجمنٹ منصوبے، کے خدوخال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاپاکستان اور یورپی یونین کے مابین “نیا اسٹرٹجک اینگیجمنٹ منصوبہ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ،باہمی تجارت کے حجم میں اضافے اور عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات انتہائی اہمیت دیتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی یورپی یونین، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے مخدوم شاہ محمود قریشی ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ باشندوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محصور بنا رکھا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں ذرائع مواصلات پر بدستور پابندی عائد ہے تاکہ دنیا کو حقائق تک رسائی حاصل نہ ہو سکے مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے باسیوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء کو افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی، مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیا – یورپی یونین کے سفراء نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی پاکستان نے اقتصادی ترقی کے لئے “معاشی سفارتکاری” کا آغاز کیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی آج معاشی کارکردگی جانچنے والے بین الاقوامی ادارے پاکستان کی اقتصادی اور معاشی بہتری کی نوید سنا رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یورپی یونین سے بھرپور توقع ہے کہ مثبت اقتصادی اشاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے پاکستان کا “جی ایس پی پلس” درجہ برقرار رکھا جائے گا مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء سے پاکستان میں امن و امان کی تسلی بخش صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی “سفری ایڈوائیزری” کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تاکہ یورپ سے زیادہ سے زیادہ سیاح اور کاروباری حضرات ، پاکستان آسکیں اور دو طرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ مل سکے واضح رہے کہ وزارت خارجہ میں یورپی یونین کے ممبران ممالک کے سفراء کے اعزاز میں ظہرانے کی روایت پہلی مرتبہ ڈالی گئی ہے جسے یورپی یونین کے سفراء نے بہت سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں