تاجروں 70

آل سٹی تاجر اتحاد نے 29اور30اکتوبر کو تاجروں کی جانب سے ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی آل سٹی تاجر اتحاد (رجسٹرڈ)کی جانب سے 29اور30اکتوبر 2019ءکو تاجروں کی جانب سے ہونے والی ملک گیر ہرتال کا اعلان کردیا ۔ آل سٹی تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کو فوری طور پر بر طرف کیا جائے ۔ حماد پونا والا نے اپنے بیان میں کہاکہ آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس ۔ اجلاس میں آل سٹی تاجر اتحاد کے نائب صدر عبدالقادر نورانی ، جنر ل سیکریٹری عارف جیوا، صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل جاوید قریشی ، صدر ڈسٹرکٹ ساوتھ احسان اسلام گجر ، صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ زاہد ملک، صد رڈسٹرکٹ ملیر جاوید ارسلا خان ،الائنس آف آرام باغ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ ارشاد ، جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر آصف گلفام ،گلاس ٹاور ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان زویری ،نائب صدرسید عمران علی، سندھ آٹو پارٹس اسکریپ امپورٹر ز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد علی قریشی ، محمد نعمان پپرانی اولڈ حاجی کیمپ، کراچی موٹر سائیکل ڈیلر ز ایسوسی ایشن کے احمر ابراہیم ، آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدرضوان سکھر والا، فنانس سیکریٹری عارف کریم، جوائنٹ سیکریٹری سعید اختر، بوہرا پیر پینٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بلال منشاء، موتن داس مارکیٹ سے جاوید شکور ، معین مارکیٹ سے حظیفہ ناصر ، گلبہار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم ساتھیانی ، نائب صدر مظفر الا سلام شمسی ، لی مارکیٹ ٹریدڑز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے صدر محمود علی کھتری اور احمد ،طٰحہ مشتاق ، ابراہیم اقبال اور دیگر مارکیٹوں کے صدور اور سیکریٹری جنرل نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام مارکیٹوں کے صدور سے مشاورت کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا ۔ حمادپونا والا نے مزید کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد نے ہمیشہ ہڑتال کی مخالفت کی ہے جبکہ گزشتہ ملک گیر ہڑتال میں بھی آل سٹی تاجر اتحاد نے ہڑتال کی مخالفت کی تھی ۔ آل سٹی تاجر اتحاد کی متعدد کوششوں اور ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی سے ملاقاتوں کے بعد بھی تاجروں کے تحفظات کو پورا نہیں کیا گیا اور ہمیشہ تاجروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ۔ حکومت نے ہمیں مجبور کیا ہے کہ اب ہڑتال کی جائے اور حکومت کو اپنا شٹر پاور دکھا یا جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کو فور ی برطرف کیا جائے۔ ہڑتال حکومت اور ایف بی آر کی ناقص پالیسیوں کے خلاف کی جارہی ہے جبکہ آل سٹی تاجر اتحاد حکومت کے خلاف نہیں اور نہ ہی آ ل سٹی تاجر اتحاد کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں