22

کشمیریوتھ الائنس کی مرکزی وڈویژنل کابینہ سے حلف لیا۔

اسلام آباد مقدمہ کشمیر کو قومی وبین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے نوجوان تنظیمات کے اتحاد کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی وڈویژنل کابینہ کے ارکان کی اگلے دو سال کیلئے تقرری۔وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کشمیریوتھ الائنس کی مرکزی وڈویژنل کابینہ سے حلف لیا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،سنیئر نائب صدر طہ منیب،نائب صدر پلوشہ سعید،سیکرٹری جنرل رضی طاہر،سیکرٹری انفامیشن نوید احمد،کوارڈنیٹر تنظیمات عبداللہ خلیل،سعد ارسلان صادق،حمزہ رافع،ڈاکٹر اسامہ ظفر،محمد اختر،خنیس الرحمان،عمر ہمدانی،محمد اویس،ڈاکٹر عامر زادہ،محمد آصف، اور صیاب بیگ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اس موقع پر صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی اور سیکرٹری جنرل رضی طاہر نے آئندہ کی حکمت عملی بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان متحد ہو کر کشمیر کاز کیلئے کام کریں کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کرنے او ربین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی آواز بننے کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہے، کشمیر یوتھ الائنس کے پلیٹ فارم سے مختلف یوتھ تنظیموں کی مشترکہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email