Muzaffarabad Tigers 85

آزاد کشمیر میں کرکٹ کے کھیل کوفروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش ،صدر سردار

مظفرآباد:آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کے کھیل کوفروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے آزاد ریاست میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام سمیتدیگر تمام اقدامات میں حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے صدر اورکپتان شاہد آفریدی سے ہماری بہت توقعات وابستہ ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ نہصرف مظفرآباد ٹائیگرز کو ایک مضبوط ٹیم بنائیں گے بلکہ پورے آزاد کشمیر میں کرکٹکے فروغ اور نو اموز کھلاڑیوں کی اس انداز میں تربیت کریں گے کہ وہ نہ صرف قومیسطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کشمیر اور اہل کشمیر کا نام روشن کر سکیں۔ یہبات انہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں مظفرآباد ٹائیگرز کے فرینچائز اونر ارشد خانتنولی کی قیادت میں چھ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سرزمین اعلیٰ ذہنی صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کیدھرتی ہے جو کرکٹ سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں لیکن انہیں اپنی صلاحیتوں کا اظہارکرنے کے لیے کوئی پلیٹ فارم میسر نہیں تھا۔ اب جبکہ کشمیر پریمئر لیگ کا قیام عملمیں آ چکا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ کے پی ایل  کی وجہ سے نہ صرف مقامی سطح پر کرکٹ کے کھیل کوفروغ ملے گا بلکہ ہمارے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کےجوہر دکھائیں گے اور اپنی ریاست کے تعارف کا باعث بنیں گے۔ آزاد کشمیر میں شاہآفریدی کی جانب سے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے بارے میں وفد کے سربراہ ارشد خان تنولیکی درخواست پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ریاست نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت آزادکشمیر اور کھیلوں کے فروغ کا محکمہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ وفد کے سربراہارشد خان تنولی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پرکوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا کردار نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیترکھتا ہے۔ —