Nawaz Sharif Imran Khan 72

نوازشریف کے بعد عمران خان دوسرے وزیراعظم ہیں جو اعتماد کا ووٹ لیں گے

اسلام آباد : پاکستانی پارلیمانی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریگا۔ تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریگا جب کہ اس سے قبل 1993 کونواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اپنی ہی جماعت کے صدر مملکت نے محسوس کیا ہے کہ قائد ایوان اکثریت کھو چکے ہیں اور انھوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ اپنی ہی جماعت کے صدر مملکت نے محسوس کیا ہے کہ قائد ایوان اکثریت کھو چکے ہیں اور انھوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل صرف نواز شریف واحد وزیراعظم ہیں جنھوں نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔