Lance Nike 35

لانس نائک عمران علی کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کر دی گئی

لاڑکانہ: سائوتھ وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہادت پانے والے لانس نائک عمران علی کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کر دی گئی، پاک افواج بلوچ ریجمینٹ 3 سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عمران علی کی نماز جنازہ کے بعد تدفین ان کے آبائی گاؤں سونو جتوئی میں کی گئی نماز جنازہ میں پنو عاقل چھائونی سے لیفٹیننٹ کرنل کے علاوہ رینجرز اور پولیس سمیت عزیز اقارب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت نماز جنازہ کے بعد شہید عمران علی جتوئی کو سلامی پیش کی گئی شہید کے سوگواران میں والد، تین بیٹیاں، اہلیہ شامل ہیں شہید کے والد کا کہنا ہے کہ شہید عمران علی کی شہادت پر فخر ہے جس نے ملک و قوم کے لئے اپنی جان دی، پندرہ دن پہلے ملنے آخری بار ملنے آیا تھا، بیٹا کہتا تھا کہ وطن عزیز کی خاطر دو بار غازی بنا ہوں، اب بھی غازی ہوں گا یا شہید، 14 سال میرے بیٹے نے پاک افواج میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ وطن پر دیگر بیٹوں کی شہادت بھی دینے کے لیے تیار ہیں۔