Senator Sirajul Haq 13

سینیٹر سراج الحق کی طرف سے مختلف ممالک کے سفیروں کے نام خط

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مختلف ممالک کے سفیروں کے
نام اپنے خط میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد کی جانب مبذول کرواتے
ہوئے ان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقَہ میں بھارت کی طرف سے
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور کشمیریوں کو
اپنی امنگوں و خواہشات کے مطابق استصواب رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے
کا موقع دیا جائے ۔
خط میں نریندر مودی حکومت کے 5 اگست 019 ءکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے
خاتمے کے فیصلے کو بین الاقوامی اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان باہمی
معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ممالک سے کہا گیاہے کہ وہ بھارت پر اس
غیر قانونی اقدام کو واپس لینے کے لیے دباﺅ ڈالےں ۔ امیر جماعت نے خط میں
عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وادی میں 9 لاکھ بھارتی قابض افواج کی طرف
سے کشمیری قیادت اور کشمیری نوجوانوں پر جو ظلم و تشدد اور قید و بند کی
صعوبتیں ڈھائی جارہی ہیں ، کو ختم کروانے کے لیے دباﺅ ڈالیں اور مقبوضہ
علاقہ سے فوجوں کی واپسی ممکن بنا کر وہاں استصواب رائے کو یقینی بنایاجائے