Shahriar Khan Afridi 34

بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا،چیئرمین کشمیر کمیٹی

اسلام آباد:چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔جمعہ کو یومِ يكجہتی کشمیر کے موقع پر ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی ساکھ پر کشمیر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کیلئے بھارت کی ہندتوا حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے،ورنہ لوگ اقوام متحدہ پر اپنا اعتماد کھو بیٹھیں گے۔