اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے بحران زدہ سوڈانی علاقے دارفر میں اپنا آپریشن 13 سال بعد ختم کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے 22 دسمبر کو عالمی سلامتی کونسل کی منظور کردہ ایک قرارداد پر عمل درآمد ہو گیا۔ اس امن مشن کے خاتمے کے بعد وہاں شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری سوڈانی حکومت کو منتقل کر دی گئی ہے۔ دارفر میں امن و سلامتی کی صورتحال ابھی تک تناؤ کا شکار ہے، اسی لیے انسانی حقوق کے کارکن عالمی ادارے کے اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ دارفر میں مختلف اوقات میں عالمی ادارے کے 16 ہزار امن فوجی تعینات رہے۔ امکان ہے کہ سوڈان سے امن فوج کے دستوں کا انخلا 30 جون تک مکمل ہو جائے گا۔