Pakistan and Afghanistan 12

پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران کمی

پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں افغانستان کو368.11 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.89 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحم 432.56 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،نومبر2020 میں افغانستان کو71.65 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 23.39 فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبرمیں افغانستان کو93.52 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال میں افغانستان سے درآمدات میں 18.45 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں افغانستان سے 49.87 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان سے 61.16 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی۔نومبر2020 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 22.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.16 فیصد کم ہے،گزشتہ سال نومبرمیں افغانستان سے درآمدات کا حجم 22.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔