President 23

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انٹرپرینیورز آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری شعبے کی ترقی کیلئے برابری کی سطح پر مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،عالمی منڈیوں کی بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنےاور معاشی فوائد حاصل کرنے کے لئے عالمی رحجانات کے مطابق حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر پرینیورز آرگنائزیشن ای او کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ حکومتی اصلاحات اور پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے کاروباری ماحول میں بہتری آئی۔ کاروبارکرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن 28 درجے مستحکم ہوئی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران کاروباری طبقے کی ریلیف کیلئے معاشی پیکج کا اعلان کیا،ای او پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے، صدر عارف علوی نے کہا کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات بشمول خصوصی افراد کی فلاح کیلئے کام کرنا ہوگا،کاروباری طبقہ خواتین اور افراد باہم معذوری کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے،عالمی منڈیوں کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے اور معاشی فوائدکے حصول کیلئے عالمی رحجانات کے مطابق حکمت عملی اپناناہوگی۔