Zahid Saeed 17

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید سے حلف لیا

اسلام آباد۔:چئیر مین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کیپٹن (ریٹائرڈ ) زاہد سعید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔منگل کو ایوان صدر میں ان کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا گیا۔