Coronavirus-diagram 67

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد62 لاکھ سے بڑھ گئی، ایک لاکھ71 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

ریوڈی جنیرو :لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد62 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ71 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے37614 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6204570 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے504474 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید691 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 171497ہے۔ برازیل میں اب تک5528599 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلائو زیادہ ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق اس سال 26 فروری کو ہوئی تھی۔