China 65

شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی سلامتی اور ترقی میں نمایاں کردار ہے ، چین

بیجنگ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ عالمی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی سلامتی کے تحفظ اور مختلف ممالک کی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی ویڈیو کانفرنس سے نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔ شرکانے آئندہ مرحلے میں شنگھائی تعاون تنظِم کی ترقی کے لیے لائحہ عمل طے کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آئندہ منعقد ہونے والی وزرائے عظم کی کانفرنس رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈھانچے کے تحت اہم سرگرمی ہو گی ۔ کانفرنس کے دوران چینی وزیراعظم لی کی چیانگ مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ وبائی صورتحال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون و تبادلے کے فروغ ، ٹھوس متفقہ اقدامات اپنانے سمیت دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو بڑھانے ، تجارت ، سرمایہ کاری ،باہمی روابط کے فروغ اور افرادی و ثقافتی تبادلوں میں بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔