Sadiq-Sanjrani 23

روس کے سفیر کی چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

روس کے سفیر کی چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان روس کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی مراسم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چئرمین سینیٹ

دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنرشپ سے علاقائی امن اور ترقی میں مدد ملے گی۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال مستحکم رابطہ کاری کی متقاضی ہے۔ چئرمین سینیٹ

دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، سفارتی و اقتصادی تعاون میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔  چئرمین سینیٹ

بین الاقوامی سطح پر تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ چئرمین سینیٹ

پاکستان اور روس کے تعلقات خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی مفید ثابت ہو رہے ہیں۔  چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے علاوہ دوسرے شعبوں میں تعاون کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق

تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے دونوں ملک سنجیدگی کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔   چئرمین سینیٹ

باہمی تعاون کے ذریعے تجارتی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔چئرمین سینیٹ

روس اور پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چئرمین سینیٹ

پاکستان ایک پرُ امن ملک ہے اور امن اور ترقی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔چئرمین سینیٹ

پاکستان روس کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ سفیر روس