Chaudhry Fawad Hussain 14

حرمت رسول ﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حضرت محمدﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔ حرمت رسول ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں