President Arif Alawi 14

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اقوامِ متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر پیغام

• صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اقوامِ متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر پیغام اقوام متحدہ عالمی یکجہتی ، خیر سگالی اور دوستی کی فتح کی علامت ہے، اقوام متحدہ پائیدار امن اور بامقصد تعاون کے لئے انسانیت کی بہترین امید ہےعالمی امن کو درپیش چیلنجز ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،
پاکستان بین الاقوامی قوانین ، علاقائی سالمیت اور قوموں کے حق خود ارادیت کے بنیادی اصولوں کی حمایت کرتا ہے،اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ جموں و کشمیر کے عوام سےسلامتی کونسل کے حق خود ارادیت کے نامکمل وعدے کی تکمیل کی یاد داشت ہے سلامتی کونسل بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کے خاتمے کے لئے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالے ، صدر عارف علوی
اقوام متحدہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، مواصلات اور پرامن اجتماعات پر پابندیاں ختم کرائے، اقوام ِ متحدہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی نیت سے لائے گئے نئے ڈومیسائل قواعد کو کالعدم قرار دےاقوام ِ متحدہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے، ہندوستانی افواج کے ذریعہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا جائےپاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنزمیں طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہے، 1960 سے اب تک پاکستان کی 2 لاکھ سے زائد افواج 26 ممالک میں 46 مشنز میں خدمات انجام دے چکی ہیں، اب تک پاکستان کے 158 پیس کیپرز نے اقوامِ متحدہ کے امن مشن کیلئے جانوں کی قربانی دی ہےپاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سات بار خدمات انجام دے چکا ہے،پاکستان حال ہی میں بھاری اکثریت سے پانچویں بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا،تصفیہ طلب تنازعات کے پرامن حل اور انسانی حقوق اور وقار کا تحفظ اقوامِ متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے، صدر عارف علوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں