President Arif Ali 20

پاکستان مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے صدر ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر حتل حمود العتبی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ، نواف سعید المالکی کی ملاقات

پاکستان مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدر عارف علوی

دونوں فریقین کے باہمی مفاد کے لئے برادر ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے ڈاکٹر حتل حمود العتبی کو اسلامی یونیورسٹی کے صدر کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد دی۔

امید ہے کہ کہ ڈاکٹر حتل کی قیادت میں یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی، صدر عارف علوی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور سعودی عرب اور معروف غیر ملکی یونیورسٹیوں میں روابط کو فروغ دیا جائے ، صدر عارف علوی

سستی فاصلاتی تعلیم کے فروغ کیلئے آن لائن تعلیم میں اضافہ کیا جائے ، صدر عارف علوی