Shibli Faraz 14

مجرم نواز شریف عدالتوں کو مطلوب ہے، شبلی فراز

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو سفارتی ذریعہ سے آگاہ کیا ہے کہ مجرم نواز شریف عدالتوں کو مطلوب ہے، میزبان ملک اسے پاکستان کے حوالے کرے ، ماضی میں انہی سیاستدانوں سے آخری ٹھکانے کی وجہ سے برطانیہ ، امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مجرمان تبادلے کے معاہدے نہیں کیے ،کراچی واقعہ پر آرمی چیف اور سندھ حکومت کی انکوائری رپورٹ پر سامنے آنے والی سفارشات پر سندھ حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس پر عمل درآمد کرائے ، بلاول بھٹو اور مریم نواز وارثتی سیاست کی پیداوار ہیں ، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، بہت جلد تمام کرپشن زدہ جیلوں میں ہونگے ، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کراچی واقعہ میں سندھ حکومت کا اپنا ہی کردار ہو صرف کرپشن سے بچنے کے لئے اداروں کے ساتھ جنگ کا ماحول بنایا جارہا ہے ، حقیقی اپوزیشن کا وجود ہی نہیں، پروڈکشن آڈر ، قیادت کی کرپشن کو چھپانے والے حقیقت میں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ۔ وہ بدھ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ معیشت مسلسل بہتری کی طرف جا رہی ہے،ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں،ملک میں کاروباری صورتحال معمول پر آ رہی ہے،آئے روز بیرون ممالک سے ترسیلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں ی دن بدن بڑھ رہی ہیں،فیصل آباد میں ہر مل پوری گنجائش کے ساتھ کام کر رہی ہے،معیشت کے اعدادوشمار مثبت اشاریوں میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی بھلائی کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن جب دوسری جانب اپوزیشن کو دیکھتے ہیں تو ایک سٹیج پر دیکھ کر بنارسی ٹھگوں کی یاد آ جاتی ہے،یہ بہروپیے ملک کو لوٹ کر اپنی دولت باہر منتقل کرتے رہے،انہی اپوزیشن والوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا،اپوزیشن شر اور وزیراعظم خیر کے بیانیے پر چل رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ان کے کرپشن زدہ چہرے عوام بھول جائیں،ملک کو انہوں نے لوٹا اور بے دردی کے ساتھ لوٹا، چالیس سال سے ملک میں بنارسی ٹھگوں کی حکومت تھ،یہ لوگ لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اور ایئرکنڈیشن والے کمروں سے غریب عوام کی بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قوم ان سے ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کا بدلہ لےگی،موٹر سائیکلوں پر ہونے والے آج بڑی بڑی گاڑیوں میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں کوشش کی کہ اداروں کو آپس میں لڑایا جائے آئے،اپوزیشن دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،بھارتی خبروں اور چینلز پر ان کی تصویریں دکھائی جا رہی ہے، اپوزیشن کو نہیں علم کے وہ کس آگ سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج سے دو سال پہلے کہے دیا تھا کہ سارے چور اکٹھے ہوں گے،اومنی گروپ کاکوئی جواب نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو اپوزیشن میں بھی رہ کرمقابلہ کیا،اب حکومت ہے،ان کے ساتھ تو مقابلہ بہتر انداز سے ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے ملازمین کے اکاونٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں،ایسے دھول جھونک رہے ہیں جس کے پیچھے یہ چھپناچاہتے ہیں،اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے انہیں منطقی انجام تک پہنچاناہوگا کیونکہ ان کی سیاست ذاتی مفادات کامجموعہ ہے،آپ باہربیٹھ کربزدلوں کی طرح تقریرکرتے ہیں لیکن ملک واپس نہیں آنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے خودکوبےنظیر سمجھ لیاہے،بےنظیرپڑھی لکھی خاتون تھیں، مہنگا لباس اور جوتے پہن کر بے نظیر نہیں بنا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ انہی کرپشن زدہ سیاستدانوں نےجمہوریت کالبادہ اوڑھ کرکاروبار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کے دوران اس وقت کے وزیراعظم کی ائیر لائن تو منافع میں جاری تھی لیکن قومی ائیر لائن مسلسل خسارے میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے سندھ کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے ،ایک قومی سطح کی پارٹی ایک دیہی پارٹی کی سطح پر پہنچ گئی، کراچی اور سندھ کا حال ابتر ہے ، پولیس میں کریمنل افراد کو بھرتی کیا گیا ،ان لوگوں نے جمہوریت کی پیٹ میں چھراگھونپا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوتقریرکررہے ہیں کہ عوام ان کاساتھ دیں،جن سے آپ بغل گیرہورہے ہیں ان لوگوں نے آپ کے بڑوں کوبرابھلا کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں