British High Commissioner 7

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور گہرے دو طرفہ تعلقات موجود ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے جس حکمت عملی سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے برطانوی ہائی کمشنر

وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے

برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا

دوران ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سراہتے ہوئے، اپنے حالیہ دورہ ء شمالی علاقہ جات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں