وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی وزارت داخلہ میں امریکی سفارت خانے کے وفد سے ملاقات
• امریکی وفد کی قیادت Angela Aggeler کر رہی تھیں-
• امریکی وفد تین شرکاء پر مشتمل تھا-
•ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا-
• پاکستان نے کرونہ وبا کا مقابلہ کامیابی سے کیا جو کہ قابل تعریف ہے- امریکی وفد
• ہماری کوشش ہے کہ آئندہ دنوں میں وبا کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھ سکیں- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ
• اس موقع پر دونوں ممالک میں کرونہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-
• امریکی وفد نے باہمی دلچسپی کے امور پر دو طرفہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی پیشکش کی-
• وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے-
• امریکی وفد نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے تعاون اور مثبت جواب کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ باہمی تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا-
• دوطرفہ ملاقاتوں اور معاملات کو زیر بحث لا کر تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ
• ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا-