شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے ملنے والے ڈالرز کی تفصیلات
بیرون ملک سے سب سے زیادہ رقم سلمان شہباز کو موصول ہوئی۔ انھیں 127 جعلی ترسیلات کے ذریعے 1044 ملین ٹرانسفر ہوئے
حمزہ شہباز شریف کو 23 جعلی ترسیلات سے 29 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر موصول ہوئے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 19 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈال منتقل ہوئے۔میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو بیرون ملک سے 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ جبکہ دوسری بیٹی جویریہ علی کو 7 جعلی ترسیلات سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالرز موصول ہوئے۔دستاویزات کے مطابق بیرون ملک شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی کمپنی ہارون یوسف جی ٹی کے ذریعے رقوم آتی رہیں۔ شہباز شریف خاندان کو سب سے زیادہ 33 جعلی ترسیلات دبئی کی الزورونی ایکسچینج کے ذریعے موصول ہوئیں,دستاویز،زرائع