British Prime Minister 11

برطانوی وزیراعظم کا کورونا کے دوران لاک ڈاؤن سے بچنےکیلئے نئے قوانین کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا کورونا کے دوران لاک ڈاؤن سے بچنےکیلئے نئے قوانین کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وبا کے دوران ملکی سطح پر لاک ڈاؤن سے بچنےکیلئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سےخطاب کرتے ہوئے کورونا کیسز میں اضافے اور کورونا بحران میں معمولات زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا۔ نئے قوانین کا اطلاق 6 ماہ تک رہ سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں شرکا کی تقریبات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، زیادہ سےزیادہ15افرادشادی میں شریک ہوسکیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ آفس ورکرز گھر سےکام کریں گے کیونکہ بروقت اقدامات کے ذریعے بڑے نقصان سے بچانا چاہتے ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں بھی ماسک پہنیں صرف کھاتےوقت اتار دیں، ٹیکسی اور دکانوں کے اسٹاف پر بھی ماسک پابندی کااطلاق ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں