Sheikh Rashid's Corona virus test came back negative 9

اے پی سی پر شیخ رشید احمد کا بیان

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا اپوزیشن کی“اے پی سی“ اور مریم نواز شریف کے بیان پر رد عمل۔

16 تاریخ کو آرمی چیف اور جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی لیڈروں کی ملاقات کو انگریزی اخبار نے مختلف رنگوں میں پیش کیا

کل میں نے اس ملاقات کی اصل حقیقت پیش کی،پندرہ بیس جتنے بھی لیڈر تھے انہوں نے ملاقات کی

آج مریم نواز نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ یہ ملاقات نہیں ہوئی اور اس ملاقات کا نواز شریف کو نہیں پتا پتہ

یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایک نہیں دو دو ملاقاتیں ہوئی ہیں

کل میں 5 بجے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کر کے پوری قوم کو واضح کروں گا

یہ ملاقاتیں صوبہ گلگت بلتستان کے انتخابات اور صوبہ بنانے سے متعلق تھی

اس ملاقات میں ساری سیاست پر ساڑھے تین گھنٹے بعد جیت ہوئی

جو کچھ عرصہ قبل ملاقات ہوئی وہ ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہی اور وہ ڈنر بھی تھا

میں بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کو یہ چیلنج کرتا ہوں

کسی بھی چینل پر آجائیں اور میں واضح کر دوں گا کہ یہ دونوں ملاقاتیں ہوئی ہیں اور دیگر رہنما بھی وہاں موجود تھے تھے

ان ملاقاتوں کا نواز شریف کو نہیں پتا تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں

کچھ عرصہ قبل ہونے والی ملاقات کبھی نواز شریف کو نہیں پتہ ہوگا

بھی بتا چکا ہوں کہ دسمبر اور جنوری میں نون لیگ سے شین لیگ نکلے گی اور ان میں اختلافات پڑے گے

ان کا صرف مقصد مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات جس میں پی ٹی ائی اکثریت لے گی اس کو سبوتاژ کرنا ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں