Dr. Arif Alvi 10

تین سال میں کراچی کے مسائل حل کئے جائیں گے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے تین سال میں کراچی کے مسائل حل کئے جائیں گے۔کراچی پیکج پر کسی کو شبہ نہیں ہوناچاہئے۔مربوط تعاون سے 1100ارب روپے کے پیکج پرعملدرآمد سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔اللہ کی رحمت اور بحثیت قوم کوششوں کے باعث کورونا وباءپر قابو پانے میں کامیاب رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوبابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر مزارقائدپر حاضری کے بعدوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرسندھ عمران اسمعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے تین سال میں کراچی کے مسائل حل کئے جائیں گے۔کراچی پیکج پر کسی کو شبہ نہیں ہوناچاہئے۔مربوط تعاون سے 1100ارب روپے کے پیکج پرعملدرآمد سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تین سال یہ مربوط تعاون برقرا ر رکھنے کی ضرورت ہے،اللہ کی رحمت سے کورونا وباءپر قابو پانے میں کامیاب رہے،حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی ۔ملک کے مخیر حضرات نے بھی اس مشکل صورتحال میں اپنا حصہ ڈالا۔ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وباکے دوران شہریوں نے نظم ونسق کا مظاہرہ کیا۔علماءکرام اور میڈیانے عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار اداکیا۔عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جس کے باعث ہم نے کوروناوبا کے خلاف منفرد کامیابی حاصل کی،صدر مملکت نے کہاکہ مختلف ممالک میں یہ آراءپائی جارہی ہے کہ پاکستانی قوم سے بہت کچھ سیکھا جا سکتاہے۔پاکستانی قوم دنیا کی کامیاب قوموں میں شامل ہونے کیلئے تیارہے۔سب متحد ہوکر قائداعظم کے خواب کی تکمیل کیلئے اس ملک کو بنانے کی جدوجہد کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ کسی ملک سے پیچھے رہ جائیں گے۔قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزارقائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔nsr

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں