Local bodies 14

بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،،،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔
نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنائے گا پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمند فنڈز بحال کردیئےہیں ان فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی اور پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
لوکل گورنمنٹس کے فنڈز کو عوام کی ضروریات کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا۔
فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔بلدیاتی ادارے اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔
چھوٹے بڑے شہروں میں تسلسل کے ساتھ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا
گلیوں، محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
بلدیاتی اداروں کو صفائی کیلئے بہترین اور جدید مشینری فراہم کی جارہی ہے۔بارش کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنانے کیلئے ڈرین نالوں کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔
سیکرٹری بلدیات نے اجلاس کے شرکاء کو بلدیاتی اداروں کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سنیئر وزیر میاں محمودالرشید، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 و صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی مشیر آصف محمود،تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، ، سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجاز حسین منہاس،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام کی اجلاس میں شرکت۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں