Dengue-Flex 33

انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم
وزیر اعلی عثمان بزدار کا پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار
انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کو بھی محترک ہونا ہو گا – عثمان بزدار
کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کریں -عثمان بزدار
ڈینگی سرویلنس پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے- عثمان بزدار
پہلے زیادہ توجہ کورونا پر تھی، اب کورونا کے ساتھ ڈینگی اور پولیو کا بھی موثر سدباب کرنا ہو گا- عثمان بزدار
کورونا کی طرح انسداد ڈینگی و انسداد پولیو اقدامات کو خود مانیٹر کروں گا- عثمان بزدار
پنجاب کو ڈینگی اور پولیو سے محفوظ بنانا میرا مشن ہے – عثمان بزدار
اس نیک مقصد کے حصول کے لئے محکمہ صحت اور انتظامیہ کے افسران و اہلکار اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلائیں – عثمان بزدار
انسداد ڈینگی کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے- عثمان بزدار
متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظر آنا چاہیے – عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی و انسداد پولیو کے لئے ایس او پیز تیار کئے ہیں – عثمان بزدار
ان ایس او پیز پر عملدرآمد اورباقاعدہ مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے – عثمان بزدار
انسداد ڈینگی و پولیو کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- عثمان بزدار
ناقص کارکردگی کی کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی میں یہ برداشت کروں گا-عثمان بزدار
بیڈ پرفارمنس پر جواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی ۔عثمان بزدار
”سب اچھا ہے“کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا۔عثمان بزدار
انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا- عثمان بزدار
انسداد ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا- عثمان بزدار
انسداد پولیو کے لئے اجتماعی کاوشوں کو مربوط بناکر رزلٹ دینا ہوں گے- عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی انسداد ڈینگی و انسداد پولیو کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ
صوبائی وزراء مراد راس، یاسر ہمایوں،پیر سید سعید الحسن شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنرلاہور ڈویژن، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ماہرین کی اجلاس میں شرکت
ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنگ کے ذریعےاجلاس میں شریک ہونے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں