Energy 17

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان

اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے آج سہ پہر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اور سفیر نے پیٹرولیم سعودی عرب اور پاکستان کے مابین جاری پٹرولیم اور توانائی کے منصوبوں پر کارکردگی کاجائزہ لیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور معاشی نمو کیلئے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری دوست پالیسیاں متعارف کروائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملک کے معاشی ترقی کو مضبوط کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایلچی کو یہ بھی بتایا کہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی اور ایکسپلوریشن و پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ۔

سفیر نے توانائی کے شعبے میں پاک سعودی منصوبوں کی خصوصی نگرانی پر وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں