pm pakistan 11

پوری قوم کراچی کے عوام کے درد کو محسوس کر رہی ہے،،،

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کراچی کے عوام کے درد کو محسوس کر رہی ہے ، کراچی کے بڑے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران نے کہا کہ قوری قومی اس درد کو محسوس کر رہی ہے جس میں کراچی کے عوام مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تباہ کن صورت حال اور تمام تر مشکلات کے ہنگامی حل کے بارے میں مثبت پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر فوری طور پر کراچی کے 3بڑے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ان میں شہر بھر کے نالوں کی مکمل صفائی ، آبی گزر گاہوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات سے نمٹنا ، کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل دریافت کرنا اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی جیسے بنیادی اور اہم ترین مسئلہ کا حل بھی شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں